اپوزیشن ایوان کے بجائے روڈپرکارروائی میں حصہ لیناچاہتی ہے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم کے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایوان کے بجائے روڈپرکارروائی میں حصہ لیناچاہتی ہے،اپوزیشن پہلے کہتی تھی آرڈیننس کم کریں اورقانون سازی کریں، اپوزیشن نے آئی ایم ایف کے22میں سے 13پروگرام لیے،جولوگ باہرنکل رہے ہیں انہوں نے پاکستان کیلئے کیاکیا؟آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 5روپے اضافے کامطالبہ کیا،حکومت نے مذاکرات سے ایک روپے40 پیسے پراتفاق رائے قائم کیا،تاریخ کاسب سے بڑاقرضہ صرف2سیاسی جماعتوں نے لیا،میونسپل کارپوریشن آف اسلام آبادکی تشکیل نوکی جارہی ہے،ایم سی آئی میں 104 نیبرہڈکونسلزتشکیل دی جائیں گی‘حکومت اوراتحادی جماعتوں کااجلاس کچھ دیربعدہوگا۔


#Pakistan #Dr. Babar Awan #opposition wants to take part in the road action instead of the House