اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ مری جانے سے اب بھی بازنہیں آرہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ مری میں اب بھی بہت سی گاڑیاں پھنسی ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگ مری جانے سے نہیں بازآرہے،انہوں نے تجویز دی کہ ہمیں 15 یا 10 سیاحتی مقامات بنانے چاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی اور آبادی بہت زیادہ ہے۔
لوگ مری جانے سے اب بھی بازنہیں آرہے‘ شیخ رشید



















