اسلام آباد:(لیڈرنیوز)نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور،قبل ازیں اسلام آباد کی احتساب عدالت (آئی اے سی) نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے موقف اختیار کیا کہ عدالت آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور کرے۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، درخواست مسترد کی جائے۔ احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
#New York property case #reserved judgment on former President Asif Ali Zardari's bail application



















