آئی ایم ایف کے سامنے عمران نیازی نے سرنڈرکردیا‘ احسن اقبال

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہرپاکستانی ملکی خودمختاری بچانے کیلئے کرداراداکرے،عمران خان کوملکی خودمختاری کاسودانہیں کرنے دیں گے،حکومت اسٹیٹ بینک کی سالمیت ختم کررہی ہے،حکومت بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھاہے،آئی ایم ایف کے سامنے عمران نیازی نے سرنڈرکردیا،سیاسی وزیراعظم پارلیمنٹ اورعوام کوجوابدہ ہوتاہے،ملک کودیوالیہ کردیاگیا،وقت آگیاہے قوم سے فراڈکرنیوالے کااحتساب کیاجائے،عمران خان فوری طورپرمستعفی ہوں،عمران نیازی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجاچکے۔