اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ منی بجٹ پیش کرنے کے بعد تمام پارلیمنٹس بند کر دی گئیں۔ آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ ہوااس کا جواب دینے والا کوئی نہیں، بجٹ میں ایک ہزارارب کے ردوبدل کا ذمہ دارکون ہے؟حکمرانوں کو جھوٹے مقدمات کا جواب دینا ہوگا۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے۔ ملک میں اس وقت بدترین مہنگائی ہے، بجٹ میں ایک ہزار کی تبدیلی کی گئی، اس کا ذمہ دار کون، 6 ماہ قبل بجٹ کے بغیر کوئی جواب دینے والا نہیں،رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہی عوام کی بات کرتی ہے۔ وزیراعظم اور وزراءنے سینکڑوں تقریریں کیں لیکن عوامی مفاد میں کبھی بات نہیں کی۔ پارلیمنٹ مفلوج ہے اور ہمیں پریس کانفرنسیں اور سیمینارز کرنے پڑتے ہیں۔
#Shahid Khaqan Abbasi #all the parliaments were closed after presenting the mini budget



















