سمندر پار پاکستانی ہمارے وطن عزیز کا سرمایہ ہیں‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں سے ہر ماہ باقاعدہ ملاقاتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر اوورسیز پاکستانی ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے نائب صدر اوورسیز پاکستانیز سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر ممالک کے اوورسیز پاکستانی شامل تھے۔ عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے افسران اور عملے میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی شاندار خدمات پر میڈلز پیش کئے۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ سے مشاورت آئندہ بھی جاری رہے گی۔ سمندر پار پاکستانی ہمارے وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے پہلی بار بیرون ملک سے آنے والوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔


#