اسلام آباد:(لیڈرنیوز)نائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نوازنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوخیبرپختونخوامیں شرمناک شکست ہوئی،نااہلی،نالائقی کے ریکارڈتوڑے ہوں توناکامی ہی ہوگی،جب پی ٹی آئی کے ایم پی اےہی ساتھ نہ دیں توکامیابی کیسے ہوگی،حکومت نے عوام کومہنگائی میں پیس کررکھ دیا،پی ٹی آئی کاٹکٹ لینے والاکوئی نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کے امیدوارہیلمٹ پہن کرعوام میں جائیں،یہ خیبرپختونخواکواپناگھر کہتے تھے،پی ٹی آئی کاٹکٹ رسوائی کانشان ہوگا،ابھی وقت ہے عمران خان عوام کی جان چھوڑدیں،آٹا 35 سے 80 روپے کلوپرپہنچادیاگیا،چینی 50 سے 150 روپے کلوتک پہنچادی گئی،مولانافضل الرحمان کومبارکبادپیش کرتی ہوں،جے یوآئی کی جیت پرلگایہ ہماری فتح ہے،اپنی جماعت کوکہوں گی خیبرپختونخواپرپوری توجہ دی جائے،خیبرپختونخوامیں بہت سے منصوبے نااہلی اورنالائقی کی نذرہوگئے،کشمیر کے معاملے پرہرموقع پربات ہونی چاہیے،افغان عوام کی مددکیلئے پوری دنیاکوآگے آناہوگا،نیب نے آج کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست کی،نیب سے ثبوتوں سے متعلق عدالت میں سوال ہوئے،نیب کے پاس عدالت میں پیش کرنے کیلئے کوئی جواب نہیں۔
#Maryam Nawaz #PTI tickets will be a disgrace #PTI candidates should go to the people wearing helmets



















