لاہور:(لیڈر نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مہنگائی کی پیش گوئی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہونی چاہیے۔شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ علاقائی مہنگائی کے اعداد و شمار الگ کہانی سناتے ہیں، اس کا نوٹس لیتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے، پاکستان میں مہنگائی خطرناک حد تک 11.5 فیصد ہے جب کہ بھارت میں یہ 4.48 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.7 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے زائد ہے، حکومت اپنا موازنہ کس دنیا سے کر رہی ہے؟ روپے کی یومیہ قدر میں ریکارڈ کمی معمول بن گئی ہے جس سے معاشی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث ڈالر اس وقت 178.15، روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ ہر معاشی شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے، تمام معاشی اشاریے تنزلی کا شکار ہیں۔
#Sherry Rehman #Asian Development Bank's forecast of inflation should be a wake-up call for the government



















