کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کیساتھ مفاہمت کیلئے تیارہیں

میانوالی:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ امن کیلئے سب کے ساتھ بات چیت کرنے کوتیارہیں،عوام کاپیسہ لوٹ کرباہرلے جانیوالوں سے بات نہیں کریں گے،کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیارہیں،میری حکومت ان کواین آراونہیں دےگی،جوقوم بڑے ڈاکوو¿ں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے،کوروناکی وجہ سے دنیامیں کاروباربندہوگئے،کوروناکی وجہ سے تجارت بندہوئی،اشیاکی قلت ہوگئی،امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی،پاکستان ابھی بھی سب سے سستاملک ہے،4،3 ماہ بعدپوری دنیامیں قیمتیں نیچے آجائیں گی،میانوالی کے لوگوں کی وجہ سے آج وزیراعظم ہوں،میانوالی میں5 سال کے دوران ریکارڈترقی ہوگی،آپ میرے ساتھ اس وقت چلے جب کوئی نہیں تھا،میانوالی کے لوگوں کی خدمت کرکے احسان کابدلہ چکاو¿ں گا،میانوالی کے کارکنوں کاخاص طورپرشکریہ اداکرتاہوں،قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا دورہ میانوالی‘وزیراعظم ن3ماحول دوست منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھ دیا‘منصوبوں میں "نمل ایکو ٹورازم سینٹر"کاسنگ بنیاد شامل ‘وزیراعظم نے ملک کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا سنگ بنیاد رکھا ‘وزیراعظم نے ایم ایم روڈ اورمیانوالی بلکسرروڈ کاسنگ بنیادبھی رکھا‘وزیراعظم کومنصوبوں پربریفنگ بھی دی گئی ۔


#Prime Minister Imran Khan #Ready to reconcile with everyone except corrupt people