آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے قوم کوگلے سے جکڑ لیا‘ شہباز شریف

لاہور:(لیڈرنیوز)صدرن لیگ ‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ افسوسناک ہے،سیالکوٹ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،سیالکوٹ واقعہ سے قوم کاسرشرم سے جھک گیا،سری لنکاکے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں،ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے،عام آدمی کازندگی گزارنامشکل ہوگیا،ہمارے دورمیں ایسے واقعات کوسیاسی رنگ دیاگیا،یقیناً کوویڈ سے پوری دنیامیں مہنگائی آئی ہے،وفاقی حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے،مہنگائی،بےروزگاری،افراط زرمعیشت کوکھوکھلاکررہی ہے،آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے پوری قوم کوگلے سے جکڑ لیا ہے،پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے،مہنگائی میں پاکستان کاتیسرانمبرہے،سوویت یونین بھی معاشی حالات کی وجہ سے ٹوٹ گیاتھا،سلطنت عثمانیہ بھی معیشت کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی،اس پوری خرابی میں ہم سب نے حصہ ڈالا ہے،آئی ایم ایف کی نئی شرائط کوقوم کے سامنے رکھاجائے۔


#Shahbaz Sharif #new conditions of the IMF gripped the nation