نیب نے سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتارکرلیا

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)نیب نے سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتارکرلیا۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت پر آئندہ ہفتے سماعت مقرر کی تھی۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخی کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب کے سامنے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سرنڈر کرنے کا حکم دیا جس پر سپیکرسندھ اسمبلی کے وکیل نے استدعا کی کہ آغاسراج درانی کو ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی اجازت دی جائے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، ہمیں قانون کی پاسداری کرنی ہوگی۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ پہلے نیب اتھارٹی کے سامنے سرنڈر کر دیں پھر آپ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ گرفتاری کے بعد سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا کیسے ہوا، ملزم نے نیب کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔وکیل نے کہا کہ موکل نے عدالت میں سرنڈر کر دیا ہے جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ عدالت ایسے سرنڈر کو قبول نہیں کرتی۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔


#NAB arrests Sindh Assembly Speaker Agasraj Durrani #Agha Siraj Durrani to surrender before the National Accountability Bureau #Supreme Court