اسلام آباد:(لیڈر نیوز) پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے بلائی گئی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔مشاورت کے بعد متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے 6 دسمبر 2021 کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف ان کیمرہ اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔ حکومت کی جانب سے بل کو ’بلڈوز‘ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپوزیشن گروپوں نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے ۔
#Pakistan #Parliamentary National Security Committee



















