کراچی:(لیڈر نیوز)شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی گئیں، استثنیٰ ختم ہو گیا، ٹیکس نہیں بڑھائیں گے، آئی ایم ایف ٹیکس لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے انکار کر دیا، ری فنانس نہ کیا تو۔ اگر ہم دیں گے تو ہمیں کچھ اور کرنا پڑے گا۔ جیسے جیسے روپے کی قدر میں بہتری آئے گی، سٹے بازوں کو سخت دھچکا لگے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایس ایم ایز قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں اسٹاک مارکیٹ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہے، ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں ماضی کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چھوٹے سرمائے سے 223 نئی کمپنیاں شروع کریں تو معیشت بہتر ہو گی۔
#Shaukat Tareen #IMF wanted to impose taxes but we refused



















