لاہور:(لیڈرنیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کو سیاست سے دور رکھنے کی سازش رچی گئی۔قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو ایک اسکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا، غلطیوں کو سدھارنے کا وقت آگیا ہے۔قوم انصاف کی منتظر ہے۔
قوم انصاف کی منتظر‘ غلطیوں کو سدھارنے کا وقت آگیا ‘ شہباز شریف



















