اپوزیشن عدالت کے بجائے سپیکر آفس آئے‘فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ وہ عدالت کے بجائے سپیکر آفس آئیں، اصلاحات کے لیے اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ پہلے ای وی ایم سسٹم کو سمجھیں، تمام تحفظات دور کریں گے، سمندر پار پاکستانی ووٹ کے حق سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف زرداری خاندان کی سیاست ماضی کی بات ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، آئندہ دو سال پاکستان کی تاریخ کی اگلی دو دہائیوں کی سیاست کا فیصلہ کریں گے۔


#Fawad Chaudhry #opposition to come to the Speaker's office instead of the court