تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کاخدشہ ہے‘وزیراعظم

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کاپاکستان میں ہی نہیں پوری دنیامیں طوفان آیاہے،تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کاخدشہ ہے‘حکومت پراعتماد ہوناچاہیے مہنگائی پرقابوپالیں گے،آنےوالے دنوں میں عام آدمی کیلئے بڑاپیکیج لارہے ہیں،پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے،حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے،ورلڈبینک کےمطابق پاکستان میں غربت کم ہوئی،درخت کاٹنے سے لاہورمیں آلودگی خطرناک حدتک بڑھ چکی ہے،ملک آگے تب بڑھتاہے جب آنے والی نسلوں کاسوچاجاتاہے،موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرض واپس کیا،آبادی بڑھ رہی ہے ملک کو پانی کی ضرورت ہے،دنیابھرمیں ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے،پتہ نہیں اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں خوفزدہ ہے،حیران ہوں!اپوزیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیوں نہیں کرتی،اپوزیشن ووٹنگ کیلئے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کی کیوں مخالف ہے،موجودہ حکومت نے برےحالات میں ملک کوسنبھالا،مسلم لیگ(ن)دورسے33.3 فیصدسستی سڑکیں بنارہے ہیں۔


#Pakistan #Oil prices are expected to rise further #Prime Minister Imran Khan