نئے پاکستان میں آپ کھاناپکا نہیں سکیں گے‘شیری رحمان

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس بحران پر تشویش ہے، سردیوں میں آپ انڈے بھی نہیں فرائی کر سکتے، نئے پاکستان میں کھاناپکا نہیں سکیں گے، ان کے جانے کے بعد انکوائری کھولی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں توجہ دلاو¿ نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اتنی ہو جائے گی کہ گھریلو صارفین کو اب صرف تین دن گیس ملے گی، نئے پاکستان میں آپ کھاناپکا نہیں سکیں گے۔جس پر وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی کی خبریں درست نہیں، پاکستان میں صرف 28 فیصد گھرانوں کو گیس ملتی ہے، گیس بحران کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان ایل این جی بورڈ کے ذریعے۔ ایل این جی کی خریداری، ایک یا دو کارگو پی ایس او بورڈ کے ذریعے منگوائے جاتے ہیں۔


#Sherry Rehman has said that there is concern over gas crisis in the country #you will not be able to cook in the new Pakistan