لاہور:(لیڈر نیوز)صدرمسلم ن اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پٹرول، معیشت، مہنگائی پر بس نہیں چل رہا استعفیٰ دینا توعمران خان کے بس میں ہے‘ عوام کو فوری استعفیٰ لکھ کر ریلیف دیں۔شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ چینی کے بعد پٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔ ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔ بعدازاں شہباز شریف نے سراج الحق اورمحمودخان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی،قائدین نے مہنگائی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پراتفاق کیا۔
#Shahbaz Sharif #Give immediate relief to the people by writing Imran Khan's resignation



















