لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی بحران اور قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ ہاو¿س میں اجلاس کی صدارت عثمان بزدار کریں گے۔ اجلاس میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں پر غور کیا جائے گا۔چینی مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے نئے اقدامات پر اہم فیصلے ہوں گے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
#Punjab Chief Minister Usman Buzdar #sugar mafia



















