لاہور:(لیڈر نیوز)این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج شاہد جمیل خان نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے اپیل کی کہ فیصلے میں کہا گیا کہ ٹربیونل عدالت عظمیٰ کے وضع کردہ قوانین کی تشریح نہیں کر سکتا، الیکشن ٹربیونل کو یہ اختیار نہیں کہ وہ قانون کے قواعد کی مزید تشریح کرے جس کی سپریم کورٹ نے ماضی میں تشریح کی تھی۔پی ٹی آئی اُمیدوارکی اپیل کو مسترد کیاجاتا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تجویز کنندہ کی والدہ اور بھائی کا ووٹ این اے 133 میں ہے، درخواست گزار بھی ان کے ساتھ اسی رہائش گاہ پر رہتا ہے، تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 130 میں ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق تجویز کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔
#Pakistan #by-election in NA-133 #written decision on the appeals of PTI candidate Jamshed Iqbal Cheema



















