رحمت العالمین اتھارٹی اسلامو فوبیاسے نمٹنے میں مددگار ہوگی

اسلام آباد(لیڈر نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہعدل وانصاف سمیت ریاست مدینہ کے اُصولوں پرعمل پیراہونے میں ہی کامیابی ہے‘ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کے لیے رحمت ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مسلم ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں رحمت العالمین اتھارٹی کے وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ قانون کی حکمرانی، عوام کی فلاح و بہبود اور حصول علم پر خصوصی توجہ ریاست مدینہ کی بنیاد بنی۔عمران خان نے کہا کہ کامیابی نبی آخر الزماںﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔رحمت العالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد اسوہ حسنہ کے تمام پہلوو¿ں کا احاطہ کرنا ہے۔ رحمت العالمین اتھارٹی اسلامو فوبیا سمیت دیگر جدید چیلنجز سے نمٹنے میں مسلم دنیا کی مدد کرے گی۔


#Pakistan #Rehmat-ul-Ulameen Authority #help the Muslim world to deal with Islamophobia #Prime Minister Imran Khan #ambassadors of Muslim countries