لاہور:(لیڈرنیوز)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب! مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں، آپ کا استعفیٰ سب سے بڑا ریلیف پیکج ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں کمی اور آسانی ہوگی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران ہیں جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی ہے۔ قوم سے خطاب کرنا بہتر ہے نہ کہ جھوٹ میں اضافہ کیا جائے۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے خطاب میں وہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکج عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
#Pakistan #Maryam Aurangzeb #Imran Sahib! Inflation, economic catastrophe, are responsible for unemployment, #imran khan resignation is the biggest relief package



















