مصنوعی اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا‘وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن انتظامی اقدامات کرے گی، شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے کے عوام کا مفاد بہت عزیز ہے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عام آدمی کو اشیا کی ضرورت ہے۔ ایک مقررہ قیمت پر دستیاب ہونا چاہیے۔عثمان بزدار نے کہا کہ بڑے سیلرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ناقص کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔


#Chief Minister Usman Buzdar #Pakistan