کہہ دیں آرڈیننس کا اطلاق صرف ن لیگ پر ہوگا‘ شاہد خاقان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے‘ہٹانے کا اختیارصدرکو مل گیا‘کہہ دیں کہ آرڈیننس کا اطلاق صرف ن لیگ پر ہوگا‘ نیب کے نئے آرڈیننس کا اطلاق حکومت کی چوری پر نہیں ہوتا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کتنی بھی چوری کرے معاف کردی جاتی ہے۔ عوام کو دکھائیں کہ ن لیگ نے کیا کرپشن کی ہے۔ چینی کے 70 روپے عمران خان اور ان کے وزراءکو جا رہے ہیں، براڈ شیٹ میں کس نے کس کو پیسے دیے کوئی نہیں جانتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرز اور ملازمین کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، یہ صرف ایک آرڈیننس کی مار ہےں۔


#NAB ordinance does not apply to the theft of the government #Shahid Khaqan Abbasi #no matter how much the government steals, it is forgiven