اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی سے متعلق پیکیج کااعلان کرنے جارہے ہیں،ایک کروڑسے زائد آبادی کوبراہ راست ریلیف ملے گا،اعظم سواتی اورمیرے خلاف الیکشن کمیشن کانوٹس ناانصافی پرمبنی ہے،عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پرتشویش ہے،توانائی بحران سے نمٹنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،کورکمیٹی اجلاس میں پنجاب،خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن پربات ہوئی،وزیراعظم نے واضح کردیا،میئرکے الیکشن براہ راست ہوں گے۔
#Prime Minister is going to announce an inflation package #Fawad Chaudhry #Pakistan



















