حکومت آئی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھیں گے‘مراد علی شاہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر چیز کی ذمہ داری ہم پر ڈال دی جاتی ہے، پھر وفاق ہمارے حوالے کریں، سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کیسے آئی، اب ہوا کا رخ بدل چکا ہے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بیک ڈور سے نہیں آئیں گے، عوام ہمیں پوری ذمہ داری دیں گے، حکومت پہلے حالات خراب کرنا چاہتی ہے پھر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ احتجاج کے معاملے کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا جا سکتا تھا، مسائل کا حل ایک ہی ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے، اس حکومت کو گورننس نہیں آتی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارک ہو۔ میں نے وزیراعظم کو کہتے سنا ہے کہ ان کی وجہ سے ٹیم ایسی کھیلی۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس کے لیے سب سے آئیڈیل کام کرکٹ ٹیم چلانا ہے۔ حکومت آئی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھیں گے۔


#If the government comes, they will keep Imran Khan in the cricket board #Sindh Chief Minister Murad Ali Shah #Pakistan