پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو عوام نے مسترد کر دیا‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیرت مند عوام نے بھی مسترد کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ بند گلی میں جلسہ کرنا پی ڈی ایم کی پتلی سیاسی حالت کی تصدیق کرتا ہے۔ جلسے سے لاتعلق رہ کر عوام نےثابت کر دیا کہ وہ منفی سیاست نہیں ترقی چاہتے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ قوم نے ایک چھوٹی سڑک پر غیر فطری اتحاد کی مختصر ریلی دیکھی۔ پی ڈی ایم نے اپنی منفی سیاست جاری رکھی اور اپنی ساکھ کھو دی۔


#rejected elements of PDM were also rejected by the zealous people of Dera Ghazi Khan #Usman Buzdar