اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت عوام کو حق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ نیب آرڈیننس کے صرف دو مقاصد ہیں، نیب آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کی توسیع ہے۔نیب کو سچ کی آواز کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، سچ اور جھوٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے، نیب کی کارروائی براہ راست عوام کو دکھائی جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک وزیر بات کرتا ہے تو دوسرا خبر دینے پر چینل بند کر رہا ہے۔ قول و فعل کے تضاد نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ فوری اور شفاف انتخابات ہوں۔
#Pakistan #there is no such thing as government in the country #Shahid Khaqan Abbasi



















