وزیراعظم عمران خان کاچینی صدرسے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو ٹیلی فون کیا اور انہیں کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر مبارکباد دی۔ عمران خان نے گزشتہ چار دہائیوں میں غربت کے خاتمے اور اصلاحات کے لیے چین کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ امور اور شراکت داری کے مختلف پہلوو¿ں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی۔ عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی انسداد کورونا امداد کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے سی پیک کے تحت منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو سراہا اور سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا جلد آغاز قومی اور علاقائی ترقی کے لیے پاکستان کے جیو اکنامک وڑن کی تکمیل کرے گا۔ افغان عوام کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔ ہمیں افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے میں مدد کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چینی اقدام کو سراہا۔ دونوں رہنماو¿ں نے مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


#Prime Minister Imran Khan telephoned the Chinese President #Imran Khan praised China's efforts to eradicate poverty and reform over the past four decades