اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش‘ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے۔ اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اعظم سواتی کے سنگین الزامات کی سماعت کی۔ معاون وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں۔ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کرائیں گے۔ ای سی پی نے کہا کہ ایک ماہ بہت طویل ہے، شوکاز نوٹس کا جواب 15 دن میں دیں۔ ای سی پی نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔


#Railway Minister Swati appeared before the Election Commission #Azam Swati's assistant lawyer sought respite from the Election Commission