کوئٹہ:(لیڈر نیوز)اسپیکرعبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے مضبوط امیدواربن گئے‘عبدالقدوس بزنجوکواتحادی جماعتوں کے علاوہ اپوزیشن ارکان کی بھی حمایت حاصل‘ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی جمعرات کو نئے قائدایوان کاانتخاب کرےگی‘جان جمالی اورصالح بھوتانی اسپیکربلوچستان اسمبلی کیلئے مضبوط امیدوار ‘نئی حکومت میں ظہوربلیدی ایک بارپھرمالیاتی امورسنبھالیں گے‘ بلوچستان کے ناراض ارکان کوکابینہ کاحصہ بنایاجائےگا۔دریں اثناءاسپیکرعبدالقدوس بزنجوکی صدارت میں بلوچستان اسمبلی کااجلاس ہوا،اسپیکر نے کہاکہ 3 خواتین سمیت 4 ارکان کوغائب کرنےکی مذمت کرتے ہیں،ایسانہیں ہوناچاہیے تھا،جمہوری فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں،جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتمادآئی تھی،آرٹیکل130کلاز8 کے تحت وزیراعلیٰ مستعفی ہوگئے،بی اے پی کے رکن عبدالرحمان کھیتران نے تحریک واپس لے لی ،اپوزیشن لیڈربلوچستان اسمبلی ملک سکندرایڈووکیٹنے کہا کہ 3 سالہ سیاہ دورگزرا،بلوچستان میں بےشمارمسائل ہیں،عوام لوڈشیڈنگ سمیت گیس پریشرکے مسائل سے دوچارہیں،نئی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپناکرداراداکرےگی۔بعدازاں اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجونے استعفیٰ دےدیا،نئے اسپیکرکیلئے میرجان محمدجمالی کانام زیرغور ہے۔
#Abdul Qadoos Bizenjo is a strong candidate for the post of Chief Minister of Balochistan #Zahoor Buledi will once again take charge of financial affairs



















