کوئٹہ:(لیڈر نیوز) بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا ، بی اے پی کے ناراض اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔جام کمال کا کہنا ہے کہ اپنے عزائم میں یہ چند لوگ کامیاب نہیں ہوں گے۔اسپیکر عبدالقدوس بزنجواجلاس کی صدارت کریں گے۔ ایوان میں14 ناراض اراکین کے دستخط شدہ تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ جس پر ناراض اور اپوزیشن ارکان اپنا موقف پیش کریں گے۔وزیراعلیٰ کو اسپیکر کی جانب سے اپنی اکثریت ثابت کرنے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کچھ وقت دیا جائے گا۔ جس کے بعد اعلان کردہ تاریخ کو ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔حکمراں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ 36 اراکین نے شو کیا اور 40 ارکان کو 65 رکنی ایوان کی حمایت حاصل تھی۔ ملک سکندر ، اسد بلوچ اور دیگر رہنماو¿ں نے وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ بھی دیا۔ 65 رکنی بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو 33 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
#tumultuous session of Balochistan Assembly will be held today #no-confidence motion will be moved against the Chief Minister by angry members of BAP



















