وزیر اعظم نے معیشت‘مہنگائی پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے معیشت اور مہنگائی پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔لیڈر نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معیشت اور مہنگائی پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس آج وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے ایک اہم اعلان متوقع ہے جبکہ وفاقی وزراءکو عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں ہدایات دی جائیں گی۔


#Prime Minister Imran Khan has convened an emergency meeting on the economy and inflation