بڑاآدمی انصاف نہیں‘این آراوچاہتاہے‘ وزیراعظم

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہبڑاآدمی انصاف نہیں‘این آراوچاہتاہے‘ ایک چھوٹا کسان اگرخوشحال ہے تو بیرون ملک پیسے وہنہیں لے جائے گا، لندن میں فلیٹ وہ نہیں لے گا، اللہ محنت کش طبقے کی مدد سے خوش ہے۔ اسلام آباد میں کسان پورٹل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسانوں کی اکثریت چھوٹے کسانوں سے تعلق رکھتی ہے۔ہماری پارٹی نے ہمیشہ انصاف کی تحریک شروع کی ، ہماری کوشش تھی کہ چھوٹے طبقے کو انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا میرا وڑن تھا ، میں کسان کو فصل کی پوری قیمت ملنے کے لیے پرعزم تھا ، کسان کارڈ براہ راست چھوٹے کسان کی مدد کرے گا ، کسانوں کو گنے کی کم قیمت ملتی تھی ، شوگر ملوں والے کسان کو انتظار کرواتے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 50 سال بعد بڑے ڈیم بن رہے ہیں ، ڈیموں کی تعمیر سیلاب کی تباہی کو بھی روک سکتی ہے۔قبل ازیں معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ آج کاشتکاروں کے لیے تاریخی دن ہے۔ حکومت کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔


#The big man wants NRO not justice:Imran khan #Prime Minister Imran Khan inaugurated Kisan Portal