فوری شفاف الیکشن کرائے جائیں‘شہبازشریف‘ فضل الرحمن

لاہور:(لیڈرنیوز)صدرن لیگ ‘اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سے جے یوآئی سربراہ مولانافضل الرحمن کی ملاقات‘ملکی سیاسی صورتحال‘آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے بعد شہبازشریف اور مولانافضل الرحمان نے میڈیاسے گفتگو کی ۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہناتھا کہ ملکی صورتحال،پی ڈی ایم کے حوالے سے گفتگوہوئی،عوام پربجلی اورگیس بم گرائے جارہے ہیں،ڈینگی نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے،حکومت غفلت کی نیندسورہی ہے،ملک میں ایسے بدترین حالات کبھی نہیں دیکھے،ملک میں فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، شفاف الیکشن ہی پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کاراستہ ہے،جبکہ مولانافضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم سنجیدہ ہے،16اکتوبرکوفیصل آبادمیں تاریخی اجتماع ہوگا،31اکتوبرکوڈی آئی خان میں اجتماع ہوگا،14اکتوبرکومفتی محمودکانفرنس منعقدہوگی‘حکومت عوام پرقہربن کرمسلط ہے،فوری انتخابات ملکی ضرورت ہیں،ملک میں تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں،ہمیں ملکرآگے بڑھناہے‘مہنگائی کیخلاف ہرصورت مارچ ہوگا۔


#Immediate transparent elections should be held. Shahbaz Sharif, Fazlur Rehman