لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب حکومت کانئے بلدیاتی نظام میں اختیارات نچلی سطح پرمنتقلی کافیصلہ‘لوکل گورنمنٹ انتخابات بھی براہ راست ووٹنگ کے ذریعے کرانے‘اہم اتھارٹیزمیٹروپولیٹن کارپوریشنزکے میئرکومنتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا‘وزیراعلیٰ نے اتھارٹیزمنتخب میئرزکے ماتحت کرنے کی منظوری دےدی‘ واسا،ٹیپا،صفائی کی کمپنیاں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئرکے ماتحت کام کریں گی ’ڈویلپمنٹ اتھارٹیزبھی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئرزکے ماتحت ہوں گی‘وزیراعلیٰ نے لوکل باڈیزکے زیرتجویزنظام میں اہم نکات کی منظوری دےدی‘عثمان بزدار نے کہا کہ نئے نظام کے تحت اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل ہوں گے،وزیراعظم کے وژن کے تحت مضبوط بلدیاتی نظام دیاجائےگا۔
#Punjab government has decided to devolve power to a lower level in the local government system #Local government elections should also be held through direct voting



















