اسلام آباد: (لیڈر نیوز) سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا کیونکہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کو اس وقت سفر سے روک دیا گیا جب وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ اٹلی جانے کے لیے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے۔ ایئرپورٹ حکام نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہے۔سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ گیلانی کی بیٹی کو سفارتی پاسپورٹ پر سفر کرنے سے روک دیا گیا۔
#Syed Yousuf Raza Gilani was barred from going abroad #his name was on the exit control list



















