اسٹاک ہوم:(لیڈر نیوز) توہین آمیز خاکے بنانے والا کارٹونسٹ سویڈن میں کار حادثے میں ہلاک ہوگیا۔بی بی سی کے مطابق سویڈش حکومت نے کئی سالوں سے لارس ووکس نامی شخص کو پولیس سکیورٹی فراہم کی تھی جس نے توہین آمیز خاکے بنائے تھے۔ مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں لارس ولکس اور اس کے دو محافظ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ کسی بھی طرح قتل یا حملہ نظر نہیں آتا۔2007 میں لارس ووکس نے توہین آمیز خاکے بنائے ، جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے شدید احتجاج کو ہوا دی۔ القاعدہ نے کارٹونسٹ کومارنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیاتھا۔ 2015میں معلون پر حملہ کیا گیا لیکن وہ بچ گیا۔
#cartoonist who made insulting sketches has died in a car accident in Sweden #Lars Vilks



















