پنڈورا پیپرز‘ وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے پنڈورا باکس کھولنے پر آج اہم اجلاس طلب کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزراءکو اجلاس سے قبل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنڈورا پیپرز پر رپورٹ تیار کرنے کے لیے وزارت قانون و انصاف میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔وفاقی وزراء فواد چوہدری ، فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مشاورت کریں گے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید پانڈورا پیپرز میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کے لیے قانونی رائے بھی دیں گے۔ وزراءرپورٹ مرتب کریں گے اور وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کریں گے۔


#Pandora Papers #Prime Minister Imran Khan today convened an important meeting