کوروناچوتھی لہر میں کمی‘1490نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کرگئے ،اموات کی مجموعی تعداد 27893 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1251348 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1490 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں پنجاب میں 433286 ، سندھ میں 460111 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 174671 شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں 32981 ، اسلام آباد میں 10332 ، اسلام آباد میں 15733 اور آزاد کشمیر میں 34234 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک کل 19590145 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52415 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1177249 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 3407 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہےپاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 27 افراد ہلاک ہوئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27893 ہوگئی۔ پنجاب میں 12685 ، سندھ میں 7427 ، خیبر پختونخوا میں 5580 ، اسلام آباد میں 928 ، بلوچستان میں 349 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض فوت ہوئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan