اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بیرون ملک سے موصول ہونے والے تحائف کی تفصیلات کو حساس قرار دیتے ہوئے شہریوں کو تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے شہری کو تفصیلات دینے کے حوالے سے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمن صدیقی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس طرح کے تحائف کی تفصیلات جاری کرنے سے میڈیا میں ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی ، بے بنیاد خبریں پھیلانے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے اور ساتھ ہی ملک کا امیج خراب ہوگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کابینہ ڈویڑن کی درخواست پر پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرار خالد کو نوٹس جاری کیا۔
#federal government refused to provide details of gifts received by Prime Minister Imran Khan #Islamabad High Court issued notice #Pakistan



















