دوشنبے:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت،سرمایہ کاری،روابط کے فروغ کیلئے ایس سی اواہم فورم ہے،پوری دنیاکی معیشت کوروناسے متاثرہوئی،پاکستان دنیاکیساتھ مل کرانسدادکوروناکیلئے کرداراداکرتارہےگا،خطے کوکئی چیلنجزدرپیش ہیں،مل کرکام کرناہوگا،موسمیاتی تبدیلی دنیاکیلئے بڑاچیلنج ہے،ہم نے بہترماحول کے فروغ کیلئے شجرکاری مہم شروع کی،ہم نے ملک کے ہراس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا،شجرکاری مہم کودنیا کے مختلف ممالک میں سراہاگیا،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کرداراداکیا،پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 80 ہزارجانوں کی قربانی دی،ہماری معیشت کودہشتگردی کیخلاف جنگ میں نقصان پہنچا،افغانستان کامسئلہ سب کوملکرحل کرناہوگا،اب افغان عوام کےساتھ کھڑے ہونے کاوقت ہے،افغانستان کوتنہاچھوڑاگیاتومختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے،پاکستان پرامن افغانستان کاخواہاں ہے۔
#Now is the time to stand with the Afghan people #Imran Khan #Prime Minister Imran Khan Addressing the SCO summit #climate change is a big challenge for the world



















