لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ آج جنوبی پنجاب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکا ہے ، جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور ہوچکی ہیں ، پی ٹی آئی حکومت خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے رولز آف بزنس کو اپناتے ہوئے محکموں کو بااختیار بنایا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی خودمختاری دی گئی ہے ، 17 محکموں کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے لیے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ، جنوبی پنجاب کے فنڈز پسندیدہ اضلاع پر خرچ کیے گئے ، ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق دے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص فنڈز صرف وہاں خرچ کیے جائیں گے۔ سابقہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے فنڈز دوسرے منصوبوں میں منتقل کیے تھے۔ جنوبی پنجاب کا بجٹ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکا۔ ہم جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔
#Chief Minister Usman Buzdar #new era of development has started in South Punjab #leadernews South Punjab has joined the journey of development



















