افغانستان سے متعلق تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں‘ وزیر خارجہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے،افغانستان سے متعلق تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں،افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی،طالبان نے عبوری کابینہ کااعلان کیاہے،افغانستان میں ہونیوالی تبدیلیوں کاجائزہ لے رہے ہیں،یقینی بنایاجائے افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،افغان عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں،ہمیں افغانستان اوروہاں کے عوام کیساتھ تعاون کرناہوگا،عالمی برادری مشکل وقت میں افغانستان کاساتھ دے،افغانستان کے حوالے سے نئے چیلنجزکاسامناہے،افغانستان کے عوام 40 سال سے مشکلات کاشکارہیں،افغانستان کی خودمختاری کااحترام کرتے ہیں۔


#All predictions about Afghanistan proved wrong, Foreign Minister #Shah Mehmood Qureshi #leadernews #change in Afghanistan is a reality