لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومیں تعلیم سے ہی عروج حاصل کرتی ہیں۔ پچھلی حکومت نے 5 سالوں میں 1330 سکولوں کو اپ گریڈ کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 3 سالوں میں 1533 سکولوں کو اپ گریڈ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواندگی انسانی شعور کو روشن کرتی ہے ، تعلیم سے ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں ، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع پنجاب سکول ایجوکیشن پالیسی 2020 صوبے کی تاریخ میں متعارف کرائی گئی ہے۔
#nations rise only through education #Usman Buzdar #leadernews #PTI government upgraded 1533 schools in 3 years



















