اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاستدانوں کی وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتا ہے ، احتساب بیورو اور حکومت ایک ہی چیز بن چکی ہے ، نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ، حکومت مخالفین پر بے بنیاد الزامات لگارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معیشت ختم ہوچکی ہے ، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ، بے روزگاری بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ، کسی کو عوام کی پرواہ نہیں ، حکومت دوگنی قیمت پرایل این جی خرید رہی ہے ، ملک میں نہ ختم ہونے والی نااہلی اور کرپشن ہے ، ملک تباہی کے دہانے پر ہے ، جو لوگ 20 سال سے کام کر رہے ہیں انہیں بے روزگار کر دیا گیا ہے ، 18 ہزار ملازمین کو نکال دیا گیا ہے۔
#NAB wants to change the loyalty of politicians #leadernews #Shahid Khaqan Abbasithere is no scope in law to extend the tenure of NAB chairman



















