شہباز شریف نے طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 12 اگست کو سمن کا نوٹس موصول ہوا ، انہیں اس سے قبل سمن کا کوئی نوٹس نہیں ملا تھا ، شہباز شریف نے موصول طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہسپتال بند جبکہ ادویات لوٹی گئیں ، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کو گروی رکھ کر پیسے کما رہے ہیں۔دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے کا شہبازشریف نے چیلنج کیاہے ، اپوزیشن کے ساتھ تماشے کا قلعی کھل چکی ہے ، اربوں کی کرپشن کا الزام اب 45 لاکھ تک پہنچ گیا ہے ، 126 ارب روپے کے بی آر ٹی اسٹینڈز نیب کو نظر نہیں آرہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف 10 سال تک وزیراعلیٰ پنجاب رہے ، ترقیاتی منصوبے لگائے ، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا ، عمران خان کو طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملتا۔


#Shahbaz Sharif submitted the reply to the summons notice #lleadernews #maryam aurangzeb #Imran Khan was making money by mortgaging PML-N projects