پاکستان آج دنیا میں سراُٹھاکر کھڑا ہو سکتا ہے‘وزیراعظم

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان آج دنیا میں سراُٹھاکر کھڑا ہو سکتا ہے ، عوام کی فلاح و بہبود پہلی ترجیح ہے۔اپنے یوم آزادی کے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہمیں ایمان ، اتحاد اور تنظیم کی قومی اقدار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی دوبارہ اعادہ کرنا چاہیے۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم عزم کے ساتھ رکاوٹوں کو دور کریں گے ، ایک مضبوط قوم کے طور پر ابھریں گے ، معیشت کو بحال کریں گے ، کورونا سے نمٹیں گے اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پالیسیوں کا دنیا بھر میں خیر مقدم کیا گیا ، اس موقع پر ہمیںاپنے کشمیری بہن وبھائیوں کونہیں بھولناچاہیے ، کشمیری انتہائی ناموافق حالات میں اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، پاکستان کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور مغربی سرحدوں پر بھاری قیمت ادا کی ہے ، ہمیشہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ، افغانستان میں پائیدار امن کے لیے افغان تنازعے پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھیں . انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معاشی اور سماجی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک امن چاہتے ہیں ، ہماری حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے ، پاکستان کو ایک قابل فخر ، خوشحال اور پرامن ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


#Pakistan can stand tall in the world today #Prime Minister Imran Khan #leadernews #Independence Day #national values ​​of faith