لاہور: (لیڈر نیوز) کورونا کی بیماری سے تنگ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی کاشف نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے گوالمنڈی میں پھل کاٹنے والے چاقو سے اپنا کا گلا کاٹ دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، زخمی نوجوان کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
#Fed up with corona disease, the young man ended his life #leadernews #Kashif #Mayo Hospital



















