اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے رکن عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر میڈیا اتھارٹی بل کی مکمل مخالفت کا اعلان کیا۔ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی حکومت کی تجویز پہلے سے دباو¿ میں آنے والے میڈیا کو مزید دھمکانے اور اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام میڈیا کی ترقی کا نہیں بلکہ میڈیا کی تباہی کا بل تھا۔دوسری جانب صحافیوں کی تمام تنظیموں بشمول پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی میڈیا اتھارٹی بل کو مسترد کر دیا ہے۔
#Media Authority Bill #PML-N #leadernews #Irfan Siddiqui #all journalists' organizations #Pakistan Federal Union of Journalists



















